کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوا جائے طالبان ترجمان سہیل شاہین

اسلام آباد (…) کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوا جائے۔

تفصیلات کےمطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے طالبان کو ہدایات جاری کی ہیںکہ وہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوں ۔ انکا کہنا تھاکہ امارات اسلامیہ کی جانب سے طالبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی جان ، مال ، عزتکو نقصان نہ پہنچے ۔دوسری جانب

طالبان نےکابل میں صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ طالبان شہر میں داخل ہوگئے، غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق طالبان کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی آمد سے قبل ہی

عملے نے محل خالی کردیا تھا۔قبل ازیں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کو کابل میں داخل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ

کابل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز فرائض سرانجام نہیں دے رہے، انتشار اور چوری ڈکیتی روکنے کیلئے طالبان کو کابل شہر میں داخلے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ

کابل کے شہری مجاہدین سے خوفزدہ نہ ہوں، طالبان شہر کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجاہدین کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.