آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھانےکا اعلان

اسلام آباد …) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ

آٹھویں سیدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، طلباجیسے سیرت طیبہ ۖکا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائیگا۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آٹھویں سیدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائیگی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ

طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا، جو کامیابیاں نبی کریم ۖکو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ۖ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیﷺآخر الزماں ۖ کی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جولائی یا

اگست میں امتحانات لیے جاسکتے ہیں، طلبہ کو جنوری تک جامعات میں داخلہ مل سکے گا، مئی کے تیسرے ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود

، فیصل سلطان میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اے او لیول ، نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ بیماری کی شدت نہ صرف تیز ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی پس منظر میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا، 27 اپریل تک تیزی سے بیماری میں اضافہ ہوا ہے، ہم ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ہمیں بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔15جون تک آج سے لے کر تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.