روزانہ تھوڑے انگور کھانا ہمارا جسم کے ساتھ کیاکرتے ہیں ؟ حضور اکرم ﷺ نے انگور کے متعلق کیافرمایا: انگور شوگر کے مریضو ں کے ساتھ کیاکرتا ہے؟

انگو ر کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے جو غذائیت کے ساتھ ساتھ

معالجاتی خصوصیات سے مالا مال ہے انگور کثیر الغذا اور زودہضم ہوتا ہے یہ صالح خون پیدا کرتا ہے ۔ اور مصفاء خون بھی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ پاک انگوروں کا ذکر یوں فرمایا :اور ہم نے اس میں کھجور وں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے ۔ اور اس کے اندر سے چشمے جار ی کیے ۔ اور حدیث میں متعدد جگہوں پر انگور کا ذکر ہوا ہے ۔ جیسا کہ

حدیث مبارکہ میں حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اکر م ﷺ کے لیے کشمش کا نبیز بنایا جاتا تھا۔ آپ ﷺاسے دن بھر پیتے ۔ دوسرے دن بھی پیا کرتے ۔اور تیسرے دن بھی شام تک پیتے۔ پھر چو بچتا وہ بہادیا جاتا۔ انگو ر سی بہت اقسام ہیں ۔جنگلی ، پہاڑی، سفید ، کالا ، سرخ وغیرہ۔ اصل میں انگور دو رنگ اور دو اقسام کے پائےجاتے ہیں سفید اور سیاہ

۔ ان میں بہتر ہے جو گرمی کے موسم کا ہو۔ اس کامزاج پہلے درجے گر م تر ہو۔ پکا ہوا انگور جلدی ہضم ہوجاتاہے۔ عیسائیت تمام میوؤں سے عمدہ اور خون پیدا کرنے میں بہترین ہے۔ جس انگور کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہے وہ گرمی نہیں کرتا۔ ایسا انگور معدے کے لیے مفید ہےاور دوسرے پھلوں کی طرح معد ے میں فاسد مادے جمع نہیں ہونے دیتا۔ ابوعلی سینا نے لکھا ہے انگور سے

جو خون بنتا ہے اس میں انجیر سےبنے خون کی طرح خرابی کم ہوتی ہے۔ اور اسی کی طرح کثرت سے بنتا ہے۔ انگو ر اچھی صحت کے لیے اللہ پاک کی عطا کردہ ایک بہترین نعمت ہے یہ وزن بڑھاتا ہے اور چہرے کی رنگت کو خوبصورت بناتا ہے ۔ انگو ر میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، وٹامن اے ، سی، کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔جن لوگوں کا

معدہ اکثر خراب رہتاہے ان کے لیے انگور کا استعمال بے حد مفید ہے یہ دل ، جگر، دماغ اور گردوں کو طاقت دیتاہے۔ سینے کے جملہ امراض میں بے حد مفید ہے اس کے علاوہ انگو ر کے بے شمار فوائد ہیں ۔ جن میں چند فائدے آپ کوبتائیں گے۔ انگور اینٹی آکسیڈ ینٹ سے بھرپور پھل ہے جیسے کروٹین ، پولی فینلز اور

دیگرز ۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹ یہ اینٹی آکسیڈ ینٹ دل کی صحت مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے خیال کا خطرہ کم کرتے ہیں۔اس کےعلاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر اثرات کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے ۔ جس سے شریانوں کی صحت بہترہوتی ہے۔ دوران خون بہتر اور بلڈپریشر

کی سطح کم ہوتی ہے ۔ اسی طرح انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے سے آنے والی علامات اور دیگر جلدی مسائل کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود ایک جزو کیل مہاسو ں سے بننے والے بیکٹیر یا کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.