سعودی عرب میں سوگ کا سماں، سعودی فرمانروا ن کی تصدیق

انا للہ وانا لیہ راجعون! شہزادے کا انتقال ہوتے ہی سعودی عرب میں سوگ کا سماں،

سعودی فرمانروا ن کی تصدیقریاض(… سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، سعوی عوام بھی غم سے نڈھال ہے، سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا اہم ترین شہزادہ انتقال کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

سعودیعرب کے شاہی خاندان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے اہم فرداور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج ریاض میں

ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا گیا کہ

”ہم سب اپنے بھائی شہزادہ خالد بن سعود کی وفات کی خبر سُن کر صدمے میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘ ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.