حکومت نے 27شہروں میں کورونا پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، مارکیٹیں بند،تعلیمی ادارے صرف تین دن کھلیں گے اور دفاتر میں پچاس فیصد حاضری

اسلام آباد….) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے کورونا کے دباؤ کے پیش نظر

کورونا ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار
27شہروں تک بڑھا دیا۔اس سے پہلے ایس او پیز13شہروں میں نافذ تھیں۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،کراچی،ملتان، خانیوال ،سرگودھا ، بہاولپور اور

گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ایس اویز پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خوشاب،رحیم یار خان اورمیانوالی میں بھی پابندیوں ا طلاق ہوگا۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور

،گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور،سوات،ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر میں بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہوگا۔ایس اوپیز کے مطابق ہفتے میں دو دن تمام

مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا اور آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات10بجے تک ہوگی جبکہ ٹیک اوے سروس24گھنٹے کھلی رہے گی۔این سی اوسی کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کے لئے عام دفتر ی اوقات کار 50فیصد کے ساتھ

جاری رہیں گے جبکہ تجارتی سرگرمیاں رات8بجے بند کر دی جائیں گی اور ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50فیصد تعداد کے ساتھ ہفتے میں تین روز کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *