مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد….)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سےسفارشات وزارت توانائی کو موصول ہوگئیں،پٹرول کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر تک کمی

کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق

قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے، قیمتوں کے حوالے سے

حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *