بچے اوروالدین تیار ہو جائیں۔۔سکولوں کے بارے میں حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا

بچے اوروالدین تیار ہو جائیں۔۔سکولوں کے بارے میں حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا

تفصیلات کے مطابق اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا طلبا کی ویکسی نیشن مہم پر انتہائی اہم اجلاس ہوا، اجلاس تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے ڈائیریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز منعقد کیا گیا۔

حکومت کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسینیشن کروائی جائے گی ، ویکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا۔

پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا اور صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی

جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی اور ہر طالبعلم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیش کےبعد ہی ویکسینیشن دی جائے گی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے ، ہر ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا

پرائویٹ اسکولز اور کالجز ویکسینیشن کےلئے والدین کو زیادہ سے زیادہ آمادہ کریں گے ۔ خیال رہے حکومت سندھ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر 9ویں سے12جماعت کے طلبا کی ویکسی نیشن کو لازم قرار دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *