جب قبر کھولی گئی تو کیا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا؟ عبرتناک انکشاف

جب قبر کھولی گئی تو کیا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا؟ عبرتناک انکشاف

موت اور زندگی پر انسان کا بس نہیں ۔ کب کیا ہو جائے کچھ پتہ نہیں چلتا ۔ ابھی سانس آرہا ہے اور اگلے ہی لمحے کب سانس رک جائے کچھ معلوم نہیں ۔ حیات و ممات پر یوں تو کئی واقعات انسانی زندگی میں

دیکھنے اورسننے کو ملتے ہیں تاہم ایک واقعہ وساطی امریکہ میں دیکھنے کو ملا ۔ جہاں ایک نوعمر لڑکی کے مر کر زندہ ہونے اور پھر مر جانے کی خبر اور ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ مچادیا ۔معروف برطانوی

جریدے کے مطابق 16 سالہ نیسی پیریز رات کے وقت واش روم جانے کے لئے اٹھی لیکن غالباً گھر کے باہر ہونے والی شد ید فا ئر نگ کی آواز سن کر گھبراہٹ سے بے ہو ش ہوگئی۔اس کے گھر والے اسے

ہسپتاللے گئے جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مر دہ قرار دیدیا۔ نیسی کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ تین ماہ کی حا ملہ بھی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں پر تو غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، مگر

کیا کرتے، بیچاروں نے بیٹی کو پھر سے عروسی جوڑا پہنایا اور تا بوت میں بند کرکے قبر میں ڈال آئے۔اگلے دن لڑکی کا خاوند قبر پر پہنچا اور اس پر سر رکھ کر رونے لگا۔اس نے میڈیا کو بتایا کہ اسے قبر کے اندر سے آوازیں سنائی دیں اور کوئی شک نہ رہا کہ نیسی زندہ تھی۔ اس کے شور مچانے پر قبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کرلیا گیا۔ جب تابوت نکالتے ہی اس کا شیشہ توڑا گیا تو لڑکی بظاہر زندہ اور نیم بے ہو ش تھی۔تابوت توڑنے کی کوشش میں اس کی انگلیاں ز خمی ہوچکی تھیں۔اسے پھر سے ہسپتال لے جایا گیا لیکن تفصیلی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ بے جان ہوچکی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ غالباً وہ خو فزدہ ہوکر بے سد ھ ہوئی تھی لیکن اسے مر دہ سمجھ کر د فنا دیا گیا اور قبر میں آکسیجن نہ ملنے سے وہ واقعی مر گئی۔

نیسی کے والدین بے حد غمگین ہیں کہ کاش وہ تھوڑا صبر کر لیتے اور زرا دیر سے اپنی بچی کو دفنا دیتے تو آج وہ زندہ ہوتی مگر یہی دنیا ہے جہاں حیات و ممات پر انسان کا زرا بھی بس نہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *