ملالا یوسفزئی اور میا خلیفہ ایک دوسرے کی دوست بن گئیں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور امریکہ میں مقیم لبنانی اداکارہ میا خلیفہ دوست بن گئیں۔

ملالہ یوسف زئی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پشتو ، اردو اور انگریزی سمیت چار زبانیں با آسانی سمجھ اور بول سکتی ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو ٹک ٹک پر بہت پسند کی گئی۔ اس ویڈیو کو

اب تک 1.6 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ملالہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے میا خلیفہ نے اسے “ملکہ” کہا۔ جواب میں ملالہ یوسف زئی نے لبنانی اداکارہ کو “اپنی پکی سہیلی” کہا۔ میا خلیفہ اور ملالہ یوسف زئی کے درمیان ٹک ٹاک تبادلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور

لوگ بڑی تعداد میں اسکرین شاٹس شیئر کر رہے ہیں۔ ملالہ کی تعریف میں اب تک 30،000 لوگوں نے میا خلیفہ کے تبصرے کو پسند کیا ہے ، جبکہ تقریبا 23،000 لوگوں نے ملالہ کا جواب پسند کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.