ایلو ویرا کے دس ایسے فائدے جو یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے اور جاننے کے بعد آپ کو افسوس ہو گا کہ اب تک معلوم کیوں نہیں تھے۔

ایلو ویرا کی مقبولیت کے پیشِ نظر اب اس سے تقریباً سب ہی لوگ واقف ہیں۔ یہ پودا دوائی خصوصیات کے باعث لوگوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کر تا جا رہا ہے۔ ایلو ویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اُگا یا جا سکتا ہے اور تیزی سے بڑھتا ہے اتنا کہ

اگر آپ اسے روز بھی استعمال کر یں تو یہ ختم نہیں ہو تا۔ اگر آپ چاہیں تو اسے خرید نے کے بجائے اپنے دوستوں سے شئیر بھی کر سکتے ہیں اس ایک پودے میں جتنے فوائد پائے جا تے ہیں

تو اس اعتبار سے اسے ہر گھر میں ضرور موجود ہو نا چاہیے ۔ خاص طور پر خواتین کے چھوٹے موٹے مسائل کے حل میں ایلو ویرا کا پودا بغیر پیسہ خرچ کیے آپکو بے پناہ فائدے پہنچا سکتا ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو بس تھوڑی سی محنت چاہیے اور مسائل

کی چھٹی۔ ویسے تو ایلو ویرا کے لا محدود فائدے ہیں لیکن ذیل میں ایلو ویرا کے چند اہم فوائد درج ہیں جن سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔پیٹ اندر کرنے کے تین کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل، گریپ فروٹ ایک کپ دونوں کو ملا کر بلینڈ کر کے پی لیں۔ڈرائے بالوں کے لیے دو چمچ ایلو ویرا جیل، دو چمچ کو کونٹ آئل اور دو چائے کے چمچ کو کو نٹ پیسٹ بلینڈ کر کے نہانے سے پہلے بالوں میں لگا لیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔

پورز کو بند کر نے کے لیے ایک چائےکا چمچ ایلو ویرا جیل اور لیموں کا رس چند قطرے ملا ک چہرے پر لگا ئیں۔ سن برن کے لیے یہ سن بلاک کا کام کر تا ہے دھوپ میں نکلنے سے قبل اس کا رس لگانے سے جلد، سورج کی تیز اور مضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔ جل جانے کی صورت میں جل نے کی صورت میں فورا ایلو ویراس کا رس لگا لیں جلن دور اور اسکے جراثیم کش اثرات زخ موں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور چھالے اور بھی ٹھیک ہو جا تے ہیں

ناخنوں کے امراض ناخنوں کے فنگس یا دیگر امراض میں اسکا گودا لگا کر یا اس کے رس میں روئی ڈبو کر ناخن پر رکھ کر پٹی باندھ لیں۔ میک اَپ کے مضر اثرات سے بچاؤ ایلو ویرا کا رس لگا کر دو سے تین گھنٹے کے بعد دھو لیں۔ رنگت نکھارتا ہے اور جل د کو ترو تازہ رکھتا ہے۔ اسٹریچ مارکس سے بچاؤ دورانِ حمل اگر ایلوویرا کا رس پابندی سے پیٹ پر ملا جا ئے تو اسٹریچ مارکس نہیں آتے۔ جوڑوں کے درد کے لیے روزانہ ایک چمچ ایلو ویرا کا گودا کھا ئیں جوڑوں کا درد دور ہو جا ئے گا۔ اس کا ذائقہ اچھا نہیں ہو تا اس کے لیے آپ اسے چبا ئیں نہیں بلکہ دوا کی طرح منہ میں رکھیں اور پانی سے نگل لیں۔ قبض اور بواسیر رات سونے سے قبل دو چمچ ایلو ویرا کا گودا کھا لیں قبض اور بواسیر دونوں مسائل حل ہو جا ئیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.