”ہروقت سر میں درد کیوں رہتا ہے؟“

کا م کاج کی زیادتی یا تھکاوٹ کی وجہ سے کبھی کبھار سردرد کی شکایت ہوجایا کرتی ہے ۔

جو ایک دودن میں ٹھیک ہوجایا کرتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہر وقت سر میں درد رہتا ہے۔ عام طور پر دماغی کمزوری ، بلڈ پریشر کی زیادتی ، دائمی نزلہ وزکام ، گیس ، دائمی قبض، خ ون کی کمی اور نظر کی کمزوری یا اعصابی کمزوری کےباعث سردرد کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض، شوگر، گردہ اور مثانے کے امراض بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی طرح دماغ میں فاضل مادوں کے رک جانے کے

باعث سرد رد کی شکایت ہوسکتی ہے۔ چنانچہ آپ کو سردرد کےعلاج کے لیے کچھ بہت ہی آسان گھریلو نسخوں کےبارے میں بتانے والے ہیں۔ جن کا استعمال کرکے آپ پرانےسےپرانے سردرد سے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کےلیے جو پہلا نسخہ ہے یہ اکثر قسم کے سردرد میں انتہائی کامیاب علاج ثابت ہوتاہے ۔ دماغ کو فاضل مادوں اور زائد رطوبات سے پاک وصاف کرتا ہے۔ دماغی سرگرمیوں کو ٹھیک کرتاہے۔ دماغ کو

مکمل طور پر ڈی ٹاکس کرکے اور بھی کئی طرح کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ چنانچہ اس کےلیے آپ نے استوخودوس ایک بوٹی ہے۔ یہ تین گرام کی مقدار میں لینی ہے۔ کسی بھی پنسار سے باآسانی سے مل جائےگی۔ اس کے علاوہ خشک دھنیا تین گرام لے کر اور مرچ سیاہ یعنی کالی مرچ پانچ عد دلے کر ان تینوں کو باریک پیس لینا ہے۔ اسے صبح خالی پیٹ تازہ پانی سے استعمال کریں۔ پھر ایک گھنٹہ آرام بھی کریں۔ ناشتہ ایک گھنٹے کےبعد کریں۔

پورے سر میں درد رہتا ہو۔ یا آدھے سر میں درد ہوتا ہو۔ تو دونوں صورتوں میں اس کااستعمال کرنا مفید ثابت ہوتاہے۔ اگر آپ اس نسخے کو تیار کرکے استعمال نہیں کرسکتے پھر آپ ا طریفل استوخود وس استعمال کریں۔ یہ یونانی مرکب ہے۔ کسی بھی ہربل سے مل جائے گی۔ کسی اچھی کمپنی کی خرید کرروزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ کی مقدار میں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر دائمی قبض کا مسئلہ ہے تو پھر

آپ اطریفل زمانی استعمال کریں۔ اگر گرمی کی زیادتی کی وجہ سے سر میں دردرہتا ہے۔ تو ایسی صورت میں اطریفل کشنیزی کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ست پودینہ یعنی کا پودینہ کا ست اور ست اجوائن یعنی اجوئن کا ست اور کافور تینوں برابر وزن لے کر ایک بند شیشی میں ڈال کر تھوڑی دیر کےلیے دھوپ میں رکھ دیں۔ یہ پگھل کر پانی کی طرح مکس ہو جائےگا۔ اس میں سے دو تین قطرے ماتھےپر

لگا کر ہلکی سی مالش کریں۔ انشاءاللہ! ایک سے دو منٹ میں ہی سر درد غائب ہوجائےگا۔ اسی طرح اگردماغی کمزوری کی شکایت ہے یا نظر کمزور ہے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ چکر آتے ہیں۔ تو ایسے میں دو عدد آملے کا مربہ اور سات عددبادام کی گریاں اور دو عدد چاندی کے ورق میں لپیٹ کر روزانہ صبح نہار منہ کھالیا کریں۔ اس کے چند دن کے استعمال سے ہی دماغی کمزوری دور ہوجائے گی۔ آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوگا۔ اور چکر آنا وغیر ہ بھی دورہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ خود کو سٹریس ٹینشن سے دور رکھیں۔ ہاضمہ درست رکھیں۔ نزلہ زکام معمولی سمجھ کرنظرانداز نہ کریں۔بلکہ بروقت ا س کا مناسب علاج کروائیں۔ توآپ کو کبھی بھی سردرد کی شکایت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.