آپ ایک عورت ہونے کیوجہ سے قیمتی ہیں یاد رکھیں آپ تک ہر کسی کورسائی نہ ہو

ایک عام عورت سے اللہ کی خاص بندی کیسے بنیں ۔ اللہ کی فرمانبرداری بندی اللہ کیلئے

خاص ہے آ پ اپنا قیمتی زیور چھپا کر حفاظت سے رکھتی ہیں ہر کسی کو اس تک پہنچ نہیں ہوتی اسی طرح آپ ایک عورت ہونے کیوجہ سے قیمتی ہیں۔آپ تک ہر کسی کی رسائی نہیں ہونی چاہیے آپ کو ہر کسی سے بات نہیں کرلینی چاہیے ۔ آپ اپنی خوبصورتی ، چہرہ ، کپڑے دکھا کر چند تعریفیں سمیٹ کر کچھ دیر کیلئے خوش ہوسکتی ہیں۔

لیکن اللہ کو ناراض کرکے آپکے اندر جو خلا اور ڈپریشن آجائیگی ۔ و ہ اللہ کی بات مانے بغیر یعنی پردہ کئے بغیر پر نہیں ہوگی پردہ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کی زندگی سے انجوائمنٹ اور مزے ختم ہوجائیں گے ۔ آپ پھر اللہ کی حدود میں رہتے ہوئے انجوائے کرنا زندگی سے لطف اٹھانا سیکھیں گی۔آپ دل کی خوشی سے پردہ شروع کریں اس بات کی خوشی کہ اللہ آپ سے بہت خوش ہےاگر آپ دوپٹہ گلے میں رکھتی ہیں تو سر پر اوڑھنا شروع کریں

اگر دوپٹہ اوڑھتی ہیں تو عبایا لینا شروع کریں اگر عبایا لیتی ہیں تو نقاب بھی شروع کردیں۔آہتہ آہستہ خود کو پردے کے اگلے سٹیپ پر لائیں جب آپ پردے کے اگلے سٹیپ پر آئیں
تو کبھی چھوڑ یئے گا نہیں ۔ آپ جمی رہیے گا ۔ ثابت قدم رہیے گا حیاء اور پردے پر قبر میں جانے تک قائم رہیے گا ۔ تاکہ جب اٹھیں تو اللہ ہم سے راضی ہو ۔ یہ دنیا اور اسکی انجوائمنٹ بہت تھوڑے دنوں کی ہے ہمیشہ کی جنت کیلئے پردہ کیجئے اس دنیا میں اللہ نے

آپکو ایک سلیبس دیا ہے وہ اسکے فرض احکام ہیں اس سلیبس کو مکمل کرکے جائیں تاکہ اللہ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں پردے والی زندگی گزار کر جائیں۔یاد رکھیں حیاء اور ایمان کا تعلق بڑا پکا ہے اگر حیاء چلی جائے تو ایمان بھی چلا جاتا ہے ۔ اسی لئے پردہ کرنا بہت ضروری ہے جب آپ پردہ نہیں کرتے تو حیاء مکمل نہیں ہوتی ۔ حیاء مکمل نہ ہو تو ایمان نامکمل ہے ۔ اسی لئے ایمان کی کمی کیوجہ سے زندگی سے سکون چلا جاتا ہے ۔ آپ اللہ کا حکم مان کے دیکھئے آپ کی زندگی سکون سے بھر جائیگی ۔

آپ یہ مت سوچیں کہ میں نہیں کرسکتی یہیں سے ہم دماغ کو مشکل کا پیغام بھیج دیتے ہیں ۔آپ سوچئے کہ کیوں نہیں میں بھی پردہ کرسکتی ہوں۔ اللہ کی محبت حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے کہ فرائض کو ادا کریں پردہ فرض ہے آپ کرنا شروع کریں اللہ کی محبت ملنا تو بہت خوش قسمتی ہے جس سے اللہ محبت کرتا ہے اس سے جبرائیل ؑ آسمان کے فرشتے بھی محبت کرتے ہیں اور اللہ اسکی محبت دنیا والوں کے دلوں میں بھی ڈال دیتا ہے ۔ آپ کو مشکل لگ رہی ہوگی کہ فنکشن اٹینڈ کرنا ، تیار ہونا ، گھلنا ملنا، انجوائمنٹ جوائنٹ فیملی میں رہنا پردہ کرکے بہت مشکل ہوجائیگا ۔لیکن یادر کھیے جب اللہ تعالیٰ کی خاطر کچھ قربان کریں گی تو اللہ تعالیٰ آپ اس کا صلہ بہت بڑھا کر یعنی جنت کی صورت میں دے گا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *