ایک پانی کی بوتل میں

ہمارے اردگرد مثبت اور منفی قوتیں اور توانائیاں کام کرتی ہیں اور ہمارے

لئے بہت ضروری ہے کہ مثبت رہیں اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے کہ ہمارے اردگردمثبت توانائیوں کی مقدار زیادہ ہو۔آئیے آپ کو لہسن اور تیج پات کے ذریعے اپنے گرد مثبت توانائی کو بڑھانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔بوتل میں ایک لیٹر ابلا ہواپانی ڈالیں اور اس میں 7لہسن کی توڑیاں اور 7تیج پات رکھیں۔اب اس بوتل کو گھر کے کسی کونے میں چھپادیں،اس کی وجہ سے آپ کا گھر بری توانائیوں سے محفوظ رہے گا اور گھر میں مثبت توانائی آئے

گی۔کچھ پودے ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے گھر میں بیماری داخل نہیں ہوتی اور یہ پتے اور لہسن ایک ایسا ٹوٹکا ہے جسے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور اکی وجہ سے گھر میں بیماری کے جراثیم داخل نہیں ہوں گے

خراسان کا بادشاہ شکار کھیل کرواپس آنے کے بعد تخت پر بیٹھا تھا۔ تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں۔ بادشاہ کے پاس ایک غلام ہاتھ باندھے مودب انداز میں کھڑا تھا۔بادشاہ کو سخت نیند آرہی تھی، مگر جب بھی اس کی آنکھیں بند ہوتیں تو ایک مکھی آ کر اس کی ناک پر بیٹھ جاتی تھی اور نیند اور بے خیالی کی وجہ سے

بادشاہ غصے سے مکھی کو مارنے کی کوشش کرتا۔ لیکن اس کا ہاتھ اپنے ہی چہرے پر پڑتا تھا اور وہ ہڑبڑا کر جاگ جاتا تھا۔جب دو تین دفعہ ایسا ہواتو بادشاہ نے غلام سے پوچھا تمہیں پتہ ہے کہ اللہ نے مکھی کو کیوں پیدا کیا ہے اور اس کی پیدائش میں اللہ کی کیا حکمت پوشیدہ ہے؟غلام نے بادشاہ کا یہ سوال سنا تو اس نے ایسا جواب دیا جو سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔غلام نے کہا بادشاہ سلامت! اللہ نے مکھی کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ بادشاہوں اور سلطانوں کو یہ احساس ہوتا رہے کہ بعض اوقات ان کا زور ایک مکھی پر نہیں چلتا۔کہتے ہیں کہ بادشاہ کو اس غلام کی بات اتنی بھائی کہ اس نے اسے آزاد کر کے اپنا مشیر مقرر کر دیا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *